ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق نے 5 ڈی آئی جی کا بلوچستان، خیبرپی کے تبادلہ کردیا

وفاق نے 5 ڈی آئی جی کا بلوچستان، خیبرپی کے تبادلہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)وفاقی حکومت نے پانچ ڈی آئی جی کے تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ڈی آئی جیز  پنجاب کی بجائے بلوچستان، خیبر پی کے میں اپنے فرائص سرانجام دیں گے۔

تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے مزید پانچ ڈی آئی جیز کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،حکومت نے ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کا بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی محمد سعید کا بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی آئی جی اختر حیات کا تبادلہ بھی بلوچستان کیا گیا ہے، علاوہ ازیں ڈی آئی جی کیپٹن(ر) طاہر ایوب خان کا  ایف آئی اے اور ڈی آئی جی شوکت عباس کا خیبر پختونخواہ کیا گیا، ڈی آئی جیز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے چھ ڈی آئی جی کا تبادلہ پنجاب میں کیا تھا،وفاق سے پنجاب آ نےوالے افسران میں ڈی آئی جی آغا محمد یوسف، ڈی آئی جی شارق جمال اور ڈی آئی جی منیر مسعود نارتھ شامل ہیں۔وفاقی حکومت نے ڈی آئی جی محمد یوسف ملک کا تبادلہ بھی پنجاب میں کیا تھا ، ڈی آئی جی سرفراز فلکی کو بھی پنجاب بھجوا دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی منیر احمد ضیاء راؤ کا تبادلہ بھی پنجاب میں کیا گیا تھا، وفاقی حکومت نےافسران کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے مذکورہ افسران کو فوری پنجاب حکومت کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer