ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دہانی

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، پیٹرول کی بلا تعطل فراہمی کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اعلامیہ دفتر کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کے موجودہ اسٹاک کو تسلی بخش قرار دیا گیا،وزارت پیٹرولیم کے مطابق مئی 2026 کے تیسرے ہفتے تک پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی ہے،سپلائی چین کی مانیٹرنگ کے لیے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی فعال ہے۔

 اراکین کو بریفنگ دی گئی کہ این سی ایم سی روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم سپلائی کی نگرانی کر رہی ہے،نائب وزیراعظم نے ایندھن کی دستیابی یقینی بنانے پر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔