ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین عدالت کیس: ڈی جی ایف آئی اے لاہور ہائیکورٹ پیش، کیس نمٹا دیا گیا

توہین عدالت کیس: ڈی جی ایف آئی اے لاہور ہائیکورٹ پیش، کیس نمٹا دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : توہین عدالت کیس: ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور لاہور ہائیکورٹ میں پیش، کیس نمٹا دیا گیا، عدالت نے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اےکیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری محمد عرفان ایاز کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، ڈائریکٹر ایف آئی اےلاہورمحمدعلی ضیاءاوردیگر افسران پیش ہوئے، جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگربھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا “آخر آپ آہی گئے” جس پر ڈاکٹرعثمان انور نے جواب دیا کہ ان کیلئےعدالت میں پیش ہوناباعثِ خوشی ہے۔ تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ سماعت پرکہاگیاکہ “کنسٹرکشن ہو رہی ہےاورریکارڈ نہیں مل رہا، یہ کوئی مناسب جوازنہیں” آپ متعلقہ افسران کوکہیں کہ وہ عدالتوں میں سچ بیان کریں اور حقائق چھپانے سے گریز کریں۔

ڈی جی ایف آئی اےنےجواب دیا کہ وہ اس معاملے پر شرمندہ ہیں، یہ معاملہ دو پاسپورٹس اور دو شناختی کارڈز کےاجراسےمتعلق تھا، جس میں اس وقت کی حکومت نے جرمانہ عائد کرکے ایک شناخت ختم کرنے کی اجازت دی تھی۔ انہوں نے بتایاکہ اس معاملےکی انکوائری مکمل کرکے اسےبندکردیاگیاتھااورعدالتی احکامات پراس وقت ہی عملدرآمدکردیاگیاتھا۔عدالت نے وضاحتوں سے مطمئن ہونے کے بعد توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔

Ansa Awais

Content Writer