ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر میں اچانک زمین لرزنے سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 128 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان چین سرحد کے قریب واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اس سے قبل خضدار اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جہاں شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ زمین کے 10 کلومیٹر نیچے آیا اور اس کا مرکز خضدار سے تقریباً 62 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔