ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلہ، خوف و ہراس پھیل گیا

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلہ، خوف و ہراس پھیل گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پسنی اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 62 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔