سٹی42: اسلام آباد میں قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر عسکری قیادت کی بریفنگ شروع ہو چکی ہے۔ یہ بریفنگ ان کیمرہ ہے، میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ میں جانے کی اجازت نہیں ملی، بعد میں امکان ہے کہ بریفنگ کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ پاکستان آرمی کے ترجمان اور انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ISPR کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو پاکستان کی قومی سلامتی کی صورتحال پر حقائق سے آگاہ کر رہے ہیں۔ اس بریفنگ میں پاکستان کی سیاسی قیادت مجموعی طور پر شریک ہے۔ حکومت کے تمام وزرا، اتحادی جماعتوں کے اہم رہنما اور متعدد دوسرے سیاسی رہنما بریفنگ میں شریک ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان کی سیاسی قیادت کا انڈیا کی بلا اشتعال، بلا جواز جارحانہ مہم جوئی کے متعلق یہ دوسرا اہم انترایکشن ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کی سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ کا اہتمام پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب واقع پاکستان ٹیلی ویژن ہیڈکوارٹرز میں کیا گیا ہے
بریفنگ میں شرکاء کو سرحدوں پر حقیقی صورتحال، ہمسایہ ملک میں کی جا رہی سازشی ریشہ دوانیوں اور افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں کے متعلق اور فارن آفس اور حکومت کے ذمہ داروں کی دوست ممالک کی قیادت کے ساتھ موجودہ صورتحال پر کمیونیکیشن کے متعلق تفاصیل شئیر کی جائیں گی۔
اس بریفنگ کا مقصد قوم کی سیاسی قیادت کو قومی سلامتی کی سورتحال کے متعلق مستند معلومات اور پیچیدہ حقائق سے آگاہ کرنا ہے تاکہ مشکل حالات مین قومی سیاسی قیادت قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کو فروغ دینے کے لئے اپنے حصہ کا کام اعتماد کے ساتھ کر سکے۔
سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کی پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر آمد کافی دیر سے جاری تھی۔ایم کیو ایم کے لیدر ڈاکٹر فاروق ستار، سابق وزیر دفاع خرم دستگیر، سابق وزیر بجلی عابد شیر علی، سینیٹر عبدالشکور پہلے بریفنگ کے لئے پہنچ گئے تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم اور سینیٹ کے موجودہ چئیرمین یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے
وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔
جمعیت علماء اسلام کے نور عالم خان بھی بریفنگ میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔
پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئئے۔
سابق وزیراعلی کے پی محمود خان بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔