ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی آبی جارحیت کے خلاف کسان مارچ؛’ اگر تم پانی بند کرو گے تو ہم تمہاری سانس بند کریں گے ‘

بھارتی آبی جارحیت کے خلاف کسان مارچ؛’ اگر تم پانی بند کرو گے تو ہم تمہاری سانس بند کریں گے ‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا بھارتی آبی جارحیت کے خلاف کسان مارچ ہوا

رہنما مرکزی مسلم لیگ   حافظ طلحہ سعید  نے  کسان مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا ، حافظ طلحہ سعید نے کہا لاہور مال روڈ پر منعقدہ عظیم الشان کسان مارچ میں شرکت کرنے والوں کا شکرگزار ہوں۔وطنِ عزیز پاکستان کے دشمنوں کی منصوبہ بندیاں اللّٰہ تعالیٰ نے ناکام بنا دیں۔اللّٰہ تعالیٰ کے کفار کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہونے دی۔اللّٰہ تعالیٰ مومن مسلمانوں کی مدد کے لئے موجود ہے۔اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اللّٰہ نے پاک فضائیہ کو بھارت کا غرور خاک میں ملانے کی توفیق دی۔افواجِ پاکستان سے کہتا ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں جنہوں نے ہر بار افواجِ پاکستان کو سرخرو کیا۔ہندوستان اور اسکی نفسیاتی جنگی جنون والی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔وزارتِ خارجہ اور حکومت پاکستان سے کہتا ہوں کہ اقوامِ متحدہ میں بھارت کے جنگی جرائم کا کیا فائل کریں۔جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے مودی پر عالمی سطح پر جنگی جرائم کا مقدمہ ہونا چاہیے۔ہماری افواجِ طاقتور ہیں جبکہ ہماری وزارتِ خارجہ کمزور ہے۔دنیا کا ہر انصاف پسند شخص بھارت کے جنگی عزائم کی مخالفت کرے گا۔ہماری وزارتِ خارجہ کے بھارت کے جنگی عزائم کے خلاف اقدامات ناکافی ہیں۔
حافظ سعید اور اسکی جماعت دہشتگرد نہیں ہے۔ہماری جماعت کو جو فریم ورک رہا گیا تھا 2018 سے لیکر آج تک ہم اسی فریم ورک کو فالو کیا۔ہم بہترین طریقے سے سیاست میں آگے بڑھ رہے ہیں اور بڑھتے رہیں گے۔عالمی سطح پر جب پاکستان کے حالات بہتر ہو رہے ہیں تو بھارت نے پہلگام کا واقعہ رچایا۔یہ سب مودی اور اسکی نااہل سیکورٹی قیادت کا کیا دھرا ہے۔ہماری جماعت کے ورکرز نے ہر حال میں عوام کی خدمت جاری رکھی۔اسلام ہمیں جنگی جنونی نہیں بناتا دین اسلام جنگ سے منع کرتا ہے۔لیکن نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو پچھے نہ ہٹو۔مودی میرے والد کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔میرے والد کے خلاف جو کیس بنائے گئے اللّٰہ ہو گواہ بنا کر کہتا ہو کہ وہ سب جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔میرا ایمان اور یقین ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمشیہ اپنے بندوں کی حفاظت کرتا ہے۔ہمارے قائدین اور کارکنان نے ہمشیہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا ہے۔مودی اگر تم پانی بند کرو گے تو ہم تمہاری سانس بند کریں گے ان دریاؤں میں تمہارا خون بہے گا۔ہندوستان سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے۔ہندوستان کے جنگی عزائم کا نتیجہ جنگ ہے۔ہندوستان ایک مرتبہ پانی بند کر کے دیکھیں پھر ہندوستان دنیا کے نقشے پر نہیں رہے گا۔دہلی سمیت سارے ہندوستان پر پاکستان کا قبضہ ہوگا۔دنیا ختم ہونے کی طرف جا رہی ہے اللّٰہ کے نبی جی ساری پیشنگوئیاں سچ ثابت ہونگیں۔ہمیں اللّٰہ تعالیٰ کے فرمانبردار کی صفوں میں شامل ہونا ہوگا۔پاکستان کے 25 کروڑ عوام پاک فوج بن کر ملکی دفاع کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ  خالد مسعود سندھونے کسان مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،کامیاب کسان مارچ کے انعقاد پر قائدین کارکنان سمیت تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آج کا کامیاب مارچ گواہی دے رہا ہے کہ پاکستان کا کسان جاگ رہا ہے۔حکومت پنجاب سے کہو گا کہ وہ کسانوں کے مسائل پر توجہ دیں اور انہیں فوری حل کریں۔مودی کہتا ہے کہ میں پاکستان پر حملہ کر کے اسے نیست و نابود کر دونگا۔مودی سن لو اگر تم نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو تم برباد جو جاؤ گے۔بھارت میں رکھ آر ایس ایس اقتدار میں ہے جس سے گاندھی کو قتل کیا۔بھارت میں اقلیتوں کا قتل عام کرنے والی آر ایس ایس اقتدار میں ہے۔سکھوں کا قتل عام کرنے والے بھارت پر قابض ہیں۔مودی اگر تم نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش کی تو ہندوستان میں کوئی ڈیم نہیں بچے گا۔مودی تم سندھ طاس معاہدہ ختم کرو ہم شملہ معاہدہ ختم کریں گے۔مودی تم نے اپنے رافیل طیاروں کو دیکھ لی جن کو ہم نے جام کر دیا۔پاکستان اللّٰہ کے فضل سے قائم رہنے کے لئے بنا تھا اور ہمشیہ قائم رہے گا۔ہم ہندوستان کو دنیا کے نقشے سے ختم کر کے ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں اقلیتوں پر ظلم نہیں ہوگا۔ہمارا دین اور ہماری اخلاقیات ہمیں جنگ مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔لیکن اگر جنگ مسلط ہو جائے تو ہم پچھے نہیں ہٹتے۔افواجِ پاکستان سیاستدان علماء کرام طلباء کسان پوری قوم ملک کی حفاظت کے لئے تیار ہیں۔پاکستانی قوم کو سلام پیش کرتا ہو جنہوں نے متحد ہو کر مودی کی ہوا نکال دی۔حکومت اور تمام اداروں کو مبارکباد پیش کرتا کو جنہوں نے قومی بیانیے پر قوم کو یکجا کیا۔جب تک ہمیں امن سے رہنے دیا جائے گا ہم امن کی بات کریں گے۔پوری قوم ملک کے دفاع کی خاطر خون کا ایک ایک قطرہ بنانے کو تیار ہے۔