سٹی 42: سموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کیلئےاب طلباو طالبات بھی مصروف عمل ہیں سٹوڈنٹس کو انوائرمنٹ ایمبسڈر بنانے کی جانب اقدامات جاری کیے گئے
محکمہ جنگلات کیجانب سےتعلیمی اداروں کو10لاکھ سےزائدمعیاری پودوں کی مفت فراہمی مکمل کی گئی ،
تعلیمی اداروں میں شجرکاری کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آگاہی سیشنز و سیمینارز کا انعقاد کیا گیا ، سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی نگرانی میں محکمہ جنگلات کا شفاف، ہدفی شجرکاری منصوبہ جاریہے ، ہر ضلع میں شجرکاری کیلئےمقرر کردہ اہداف کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری، کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ، پنجاب حکومت کی ماحول دوست پالیسی کے تحت تمام سرکاری اداروں میں شجرکاری لازمی قرار دی گئی ، شجرکاری مہم کے تحت عوامی مقامات، گرین بیلٹس اور اسکول گراؤنڈز میں ہریالی کا اضافہ کیا گیا ، سکولز، کالجزو جامعات میں رضاکارانہ شجرکاری سرگرمیوں سے سٹوڈنٹس کا بڑھتا ہوا جذبہ قابلِ تحسین ہے ماحولیاتی بہتری کے لیےسٹوڈنٹس ، اساتذہ،کمیونٹی اورنٸی نسل کو شراکت دار بناناہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App