کلیم اختر: نادرا کی جانب سے شہریوں کو ان کی دہلیز پر شناختی دستاویزات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے موبائل رجسٹریشن وین کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق آئندہ ہفتے نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین مختلف علاقوں میں موجود ہوگی جہاں شہری اپنے قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 6 مئی کو موبائل وین پنجاب یونیورسٹی سکیم نمبر 2 میں تعینات ہوگی۔7 تا 8 مئی مرغزار کالونی میں وین موجود رہے گی۔9 مئی کو بچوں کی مہجا میں نادرا وین سروس فراہم کرے گی۔
5 تا 7 مئی مزنگ ٹیکنک ہسپتال میں بھی وین سروس دستیاب ہوگی۔8 تا 9 مئی کو چلڈرن ہسپتال میں موبائل رجسٹریشن وین سہولت فراہم کرے گی۔
ڈائریکٹر جنرل لاہور ریجن کی ہدایت پر موبائل وین روزانہ صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک شہریوں کو سروس فراہم کرے گی۔