ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپنے کمسن بچوں کو استعمال کرکے لوگوں کو ہنی ٹریپ کرنیوالی خاتون گرفتار

اپنے کمسن بچوں کو استعمال کرکے لوگوں کو ہنی ٹریپ کرنیوالی خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اپنے کمسن بچوں کو استعمال کرکے لوگوں کو ہنی ٹریپ کرنیوالے خاتون کو  گرفتار  کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ ثمر ندیم نامی خاتون اپنے مذموم مقاصد کیلئے اپنے کم سن بچوں کا استعمال کرکے ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم ہتھیاتی تھی۔

کوٹ لکھپت میں ملزمہ ثمر نے پیزہ ڈیلوری بوائے کو گھر بلایا اور بچے کے ذریعے اس کی نازیبا ویڈیو بنالیں اُسے بلیک میل کر کے50 لاکھ روپے رقم کا مطالبہ کرتی رہی۔
ملزمہ متاثرہ لوگوں کی ویڈیو بنانے کے بعد نقدی، موبائل فونز و دیگر قیمتی سامان ہتھیا لیتی تھی۔
ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر ایاز حسین کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے دوران تفتیش اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے، ملزمہ کو ایس ایس او آئی یو کوٹ لکھپت نے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ  ملزمہ سے تفتیش کی جارہی ہے۔