ویب ڈیسک: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج لاہورقلندرزاور کراچی کنگز مدِمقابل ہوں گے۔
لاہورقلندرزکی قیادت فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی کررہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی باگ ڈورآسٹریلوی تجربہ کاراوپنر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھ میں ہے۔
دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پربہتر پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپورتیاری کیساتھ میدان میں اتریں گی، میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شروع ہوگا۔
شائقین کرکٹ اس میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کیونکہ قلندرز اور کنگز کے درمیان مقابلے ہمیشہ سے ہائی وولٹیج ثابت ہوئے ہیں، میچ سے قبل سیکیورٹی سمیت تمام دیگر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔