ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا: امریکی رکن کانگریس

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا: امریکی رکن کانگریس
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا ہے کہ دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اوربھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

 امریکی رکن کانگریس  لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف  نے کہا ہے کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

 اس کے علاوہ ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین کا کہنا تھا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ناکامیوں سے بچاجائے۔