آئندہ کوئی بھارت کے لئے میڈل نہ لائے، اولمپئین ریسلر ونیش پھوگٹ  دہلی پولیس کے تشدد کے بعد رو پڑیں

Wrestler Women, Wrestling Federation of India, Birj Bhoshan Singh, Rahul Gandhi, Beti Bachao, women wrestlers Sakshi Malik, Vinesh Phogat,Rahul Gandhi,Gauahar Khan, Harrasment, Sexual asault, #MeToo,Brijbhushan, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کی جنسی ہراسانی کے  خلاف احتجاج کرنے والی ریسلر لڑکیوں پر دہلی پولیس کا تشدد دیکھ کر  بھارت رو پڑا، راہول گاندھی اور درجنوں ممتاز شخصیا ت وزیر داخلہ اور پولیس پر تنقید کرنے پر مجبور ہو گئیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت اپنے رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن کو گرفتار کرنے پر اب بھی آمادہ نہیں۔ 

جنتر منتر پارک میں انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے جنسی ہراسانی میں ملوث صدراور رکن پارلیمنٹ شرن بھوشن کے خلاف احتجاج کے لئے بیٹھی ہوئی لڑکیوں پر پولیس نے تشدد کیا تھا جس سے دو لڑکیاں زخمی ہو گئی تھیں۔ پولیس کے ساتھ لڑکیوں کی مڈبھیڑ کے بعد نیوز کانفرنس میں ونیش پھوگٹ نےکیمروں کے سامنے روتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس خواتین کو دھکے دے رہی ہے، اگر ہمیں مارنا ہے تو ایسے ہی مار دو۔کیا ہم اسی دن کیلئے بھارت کیلئے میڈل لائے تھے تو میں چاہوں گی کہ آئندہ کوئی بھارت کے لیے میڈل نہ لائے۔ ونیش پھوگٹ کی وڈیو نیوز چینلز پر نشر ہوتے ہی بھارت بھر میں غصہ کی لہر  دوڑ گئی اور سوشل میڈیا پر ہزاروں لوگ  ریسلر  لڑکیوں کے احتجاج میں شریک ہو گئے۔ اس وڈیو پر اپنے ردعمل میں کانگرس کے راہنما راہول گاندھی نے کہا کہ  بھارتیہ جنتا پارٹی کا "بیٹی بچاو"  نعرہ جھوٹ ہے۔ پولیس کا ملک کی کھلاڑی بچیوں کے ساتھ ایسا سلوک شرم ناک ہے۔ونیش پھوگٹ اور ساکشی ملک کی وڈیو اپنے ٹویٹر پر  شئیر کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھارت کی بیٹیوں پر تشدد کرتے ہوئے کبھی نہیں شرماتی۔

اداکارہ گوہر خان نے ہراسانی کے مجرم سیاستدان کے خلاف احتجاج کرنے والی لڑکیوں کے ساتھ دہلی پولیس کی بدسلوکی کے واقعہ کی وڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس واقعہ سے آپ کا دل نہیں ٹوٹا تو  آپ غالبا؍؍ مردہ ہیں۔ ان اتھیلیٹ لڑکیوں نے بھارت کو دنیا میں عزت دلوائی اور ان کے ساتھ ایسی بدسلوکی کی گئی، وہ انصاف کے لئے جدوجہد کر  رہی ہیں، ان کی بپتا کو سنا جائے۔

برج بھوشن کی ہراسانی کا شکار ریسلر لڑکیوں کے احتجاج میں بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی مرکزی رہنما سونیا گاندھی اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی شرکت کر کے پولیس سے برج بھوشن کے خلاف مقدمات کی منصفانہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ریسلر لڑکیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک جنتر منتر کی احتجاج گاہ سے نہیں ہٹیں گی جب تک برج بھوشن کو جیل نہیں بھیج دیا جاتا۔

بھارتی ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی پر خواتین کھلاڑیوں کو ہراساں کرنے کے7 الزامات ک ہیں۔ اس کے خلاف دہلی پولیس مقدمے تو درج کر چکی ہے  لیکن سپریم کورٹ  کے حکم کے باوجود تحقیقات میں ٹال مٹول اورر جانبداری کر رہی ہے۔ ریسلر لڑکیوں کی جانب سے کئی روز سے پولیس کے جانبدارانہ اور بے حسی پر مبنی رویہ کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا، کل رات پولیس کے تشدد میں اس احتجاج پر  غصہ کا عنصر بھی نمایاں تھا۔سنگین الزامات کے باوجود بھوشن شرن سنگھ نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔