شہر قائد میں منکی پاکس وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

 شہر قائد میں منکی پاکس وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:  کراچی کے شہر ی ہوجائیں ہوشیار خبردار! شہر قائد میں میں منکی پاکس وائرس کا پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں 4 افراد کے منکی پاکس سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین افراد میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے البتہ سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے جسے علاج کیلئے  جناح اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔