اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ کی پر اسرار طور پر موت

 اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ کی پر اسرار طور پر موت
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: تین بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ امریکی ایتھلیٹ ٹوری بووی کی  پر اسرار طور پر موت ہوگئی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 32 سالہ اسپرنٹر ٹوری بووی فلوریڈا میں گھر کے اندر مردہ حالت میں پائی گئی جبکہ اتھلیٹ کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب موجودہ چیمپئن شیلی نے سابق تیز ترین عالمی چیمپئن اتھلیٹ کی موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک خبر سن کر دل کرچی کرچی ہوگیا ۔

ورلڈ اتھلیٹک فیڈریشن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اتھلیٹ ٹوری بووی کی موت پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔