اداکارہ نوشین شاہ نے لائیو شو میں عامر لیاقت کی کلاس لے لی

Amir Liaquat
کیپشن: Amir Liaquat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ نوشین شاہ نے لائیو شو کے دوران  عامر لیاقت کے زیادہ اور بے تکا بولنے پر اُن کی کلاس لے لی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو اداکاراؤں صبور علی اور نوشین شاہ  نے اپنی بے تکی باتوں اور بے مقصد جملوں کا متواتر استعمال کرنے والے عامر لیاقت کو اُن کے ہی شو میں چپ کروادیاجس پر انٹرنیٹ صارفین نہایت خوش نظر آ رہے ہیں اور میمز بنا رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ صبور علی کی جانب سے عامر لیاقت کے رمضان ٹرانسمیشن شو میں شرکت کر کے ترکی بہ ترکی دلچسپ جواب دے کر عامر لیاقت کو چپ کروادیا تھا جبکہ اب ایک بار پھر یہی سین اداکارہ نو شین شاہ کی جانب سے دُہرایا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

رمضان ٹرانسمینشن کی وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کے سیٹ پر معروف گلوکار احمد جہانزیب، میزبان عامر لیاقت اور اداکارہ نوشین شاہ موجود ہیں اور باتوں میں مصروف ہیں۔اس دوران نوشین شاہ کے بات ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر ہی عامر لیاقت بھی اُن کے ساتھ ہی بولے جا رہے ہیں اور مہمان نوشین شاہ کو بولنے کا موقع ہی نہیں دے رہے ہیں، جس پر نوشین شاہ تنگ آکر کہتی ہیں کہ آپ بہت بولتے ہیں کسی اور کی سنتے ہی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ڈاکٹر عامر لیا قت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ناگن ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو رمضان میں نشر کیے جانے والے شو میں کیے گئے ‘ناگن ڈانس’ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

Sughra Afzal

Content Writer