ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا دفاتر ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ

 نادرا دفاتر ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)عوام کی آسانی اور سہولت کے پیش نظر ملک بھر میں نادرا دفاتر ہفتے کے روز بھی کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد میں رقم کی تقسیم میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے نادرا کے دفاتر ہفتہ وار چھٹی کے باوجود ہفتہ کے روز بھی کھلے رہیں گے-

ھفتہ کو نادرا دفاتر کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے-اب لاہور سمیت ملک بھر کے نادرا دفاتر ھفتہ کو بھی معمول کے مطابق صبح نو سے چار بجے تک کھلے رہیں گے۔

واضح رہے  آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نادرا آفس کھل گئے، بندش کے بعد سروسز بحال ہونے پر بڑی تعداد نے نادرا آفسز کا رخ کر لیا۔

حکومت نے ملک بھر میں آج سے نادرا کے تمام دفاتر کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین نادرا عثمان مبین یوسف نے بتایا  کہ نادرا دفاتر کھولنے سے قبل احتیاطی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

عثمان مبین یوسف نے کہا ہے کہ تمام دفاتر کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر نے نادرا دفاتر کھولنے کی سفارش کی تھی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) دفاتر کھولنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کچھ افراد کے انگوٹھوں کے نشانات نہ ملنے کے باعث مسائل درپیش ہیں اور کچھ افراد کے والد فوت ہو چکے ہیں مگر ڈیتھ سرٹیفکیٹ نادرا میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث ان کو رقم کے حصول میں مسائل درپیش ہیں‘ اس لیے نادرا دفاتر کھولے جائیں۔

اس حوالے سے احساس کیش پروگرام حکام نے بتایا کہ نادرا دفاتر کھولنے کی درخواست گزشتہ ہفتے وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نادرا دفاتر بند کردیے گئے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer