ٹریفک مسائل کے حل کیلئے نئے منصوبے ڈیزائن کرانے کی تیاری

ٹریفک مسائل کے حل کیلئے نئے منصوبے ڈیزائن کرانے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے اکبر چوک انڈر پاس، کریم بلاک انڈر پاس، برکت مارکیٹ انڈر پاس اور فلائی اوور منصوبے ڈیزائن کرانے کی منظوری دے دی۔

شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کے لئے تین نئے منصوبے ڈیزائن کرانے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے گورننگ باڈی میں منصوبے پیش کئے۔ گورننگ باڈی نے تینوں پراجیکٹس کو نیسپاک سے ڈیزائن کرانے کی منظوری دی ہے۔

منصوبوں میں اکبر چوک اور کریم بلاک چوک پر انڈر پاس، برکت مارکیٹ کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی روڈ پر فلائی اوور اور پنجاب یونیورسٹی سے جناح ہسپتال کی جانب انڈر پاس شامل ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ پرائیویٹ رہائشی سکیم آرکیٹکٹ سوسائٹی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال سے فائدہ اٹھا کر پارک سائٹ پر غیرقانونی تعمیر کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں جبکہ غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ بشری نصیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیبہ وقار نےکی۔