(قیصرکھوکھر) چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیلنے لگی، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 83 کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 20 ہزار 186تک پہنچ گئی، مہلک وائرس سے اب تک 462 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نےپنجاب میں کوروناکی تازہ ترین رپورٹ جاری کردی۔محکمہ داخلہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کوروناکےمشتبہ مریضوں کی تعداد67ہزار972ہےجبکہ کوروناکےکنفرم مریض7ہزار548ہیں،محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبےمیں کوروناسے124اموات ہوئیں اور2ہزار667مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بھی کورونا وائرس سےمتعلق اپ ڈیٹ جاری کردی۔ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 20 ہزار 186تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جاری کردہ اپ ڈیٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 1083 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعدا 7548تک پہنچ گئی۔سندھ میں کوروناکیسز کی تعداد 7465 رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 3129 اور اسلام آباد میں 415ہوگئی: کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بلوچستان میں 1218گلگت بلتستان میں 364 کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر آزاد کے مطابق کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد71ہوگئی۔ مُلک بھر میں اب تک 5ہزار 590 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 462تک پہنچ گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 22نئی اموات سامنے آئیں۔سندھ میں 130، پنجاب میں 124، کے پی کے میں 180مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 21 مریض کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 4 مریض دم توڑ گئے۔
واضح رہےکہ24 مارچ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 42 واں روز ہے، تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز، سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے، کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بیرون ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔