ہیڈ کانسٹیبل، شہری عابد کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

09:13 PM, 4 مئی, 2018

عطاءسبحانی
Read more!

عابدچوہدری :سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل اور شہری عابد کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم فریاد کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:نیوز بلیٹن3بجے 13 نومبر 2018  

ایس پی سی آئی اے ندیم عباس کے مطابق ملزم فریاد نے اپنے ساتھیوں سمیت شیخوپورہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار کو گھات لگا کراندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا، جبکہ اس وقوعہ کے کچھ دیر بعد شہری عابد جو مقدمہ کی پیشی کے لیے جا رہا تھا اسے بھی فائرنگ کر کے قتل کیا۔

ایس پی سی آئی اے ندیم عباس کے مطابق ملزم نے دو ہزار تیرہ میں دوہرے قتل کی واردات کی جسے پانچ سال بعد سی آئی اے اقبال ٹاون نے گرفتار کیا، جبکہ اشتہاری فریاد کے ساتھی ملزمان افضال اور عتیق بھی اشتہاری اور مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں۔

 

مزیدخبریں