میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فلنگ سٹیشنز کی سیل، ریکوری میں کمی کا انکشاف

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فلنگ سٹیشنز کی سیل، ریکوری میں کمی کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:کرپشن یا نااہلی، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فلنگ سٹیشنز کی 8کروڑ کی ریکوری اور سیل میں نمایاں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے آؤٹ فال روڈ اور فیروزپور روڈ پر دو فلنگ سٹیشنز سے سرکاری اور عسکری ادارے فیول تو حاصل کرتے ہیں لیکن ریکوری کا معاملہ مصلحت کا شکار ہے جبکہ ریونیو میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ دونوں فلنگ سٹیشنزکے کروڑوں کےواجبات سرکاری و عسکری اداروں کے ذمہ ہیں۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:میٹروپولٹین کارپوریشن کو بڑا مالیاتی دھچکا

میٹروپولیٹن آفیسر سروسز نے واجبات کی عدم وصولی اور ریونیو میں نمایاں کمی سے میئر لاہورکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید اور چیف آفیسر سردار نصیر احمد کو آگاہ کردیا ہے۔