ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم ڈھولا پنجاب دا کیلئے بڑی کاسٹ لینے کا فیصلہ

فلم ڈھولا پنجاب دا کیلئے بڑی کاسٹ لینے کا فیصلہ
کیپشن: City42 - Film Dhola Punjab Da
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملتان روڈ(زین مدنی ) میگا پراجیکٹ پربننے والی فلم”ڈھولا پنجاب دا“میں بڑی کاسٹ کوشامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق سٹیج پروڈیوسر باﺅاصغرعلی کی فلم ”ڈھولا پنجاب دا“ کیلئے فلمسٹارمعمررانا، حیدر سلطان، ارباز خان،ماہ نور،ثناء،خوشبو، راحیلہ آغا،اچھی خان،بے بی جان،نین شہزادی کےساتھ ساتھ کراچی سے بھی فنکاروں کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس فلم کے ڈائریکٹر محمدساجدعلی ہونگے۔

ایک ملاقات کے دوران پروڈیوسر باﺅاصغرعلی کاکہنا تھاکہ یہ فلم میگا پراجیکٹ پربنائی جائے گی جس میں کاسٹ بھی بڑی لی جائے گی، فلم کی کہانی پنجاب کے کلچرکی بھرپورعکاسی کرتی نظرآئے گی،یہ فلم پاکستان فلم انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردارادا کرے گی۔