ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمانی اور سیاسی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 پارلیمانی اور سیاسی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی اور سیاسی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خطے کی بدلتی صورتحال پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔

 ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ تجویز ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جائے، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے جے یو آئی سربراہ کی تجویز کی تائید کی، اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ماضی میں بھی پیش آنے والے واقعات پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جاتا رہا ہے۔

 وزیراعظم نے ان کیمرا اجلاس بلانے سے متعلق اتحادیوں اور مولانا فضل الرحمان سے وقت مانگ لیا اور کہا کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کے حوالے سے مشورہ کرلیتے ہیں۔