ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب :عیدالفطر پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

 سعودی عرب :عیدالفطر پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے نجی شعبے کے لیے عیدالفطر کے موقع پر4 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری ترجمان محمد الرزقی نے اعلان کیا ہے کہ نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عیدالفطر کے موقع پر چار روزہ تعطیلات ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی تعطیلات بدھ 18 مارچ ( 29 رمضان) کو کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور چار دن تک جاری رہیں گی۔

ترجمان نے نجی اداروں کے مالکان پر زور دیا کہ وہ لیبر لا کے ایگزیکیٹو ریگولیشن کے آرٹیکل کے دوسرے پیرا گراف میں درج ہدایات کی تعمیل کریں۔