ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں معدنیات اور قدرتی ذخائر کی تلاش کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بڑا اقدام

پنجاب میں معدنیات اور قدرتی ذخائر کی تلاش کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: پنجاب حکومت نے معدنی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے قدرتی ذخائر کی تلاش کے لیے اہم اقدام کیا ہے, اب قدرتی وسائل کی نشاندہی جدید سیٹلائٹ اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائے گی، جس سے معدنی شعبے میں نئی پیش رفت متوقع ہے۔

 ترجمان پی بی آئی ٹی  کے مطابق  ٹورنٹو میں پی بی آئی ٹی اور کینیڈین ایکسیوم گروپ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، جس پر چیئرمین پی بی آئی ٹی اور سی ای او ایکسیوم گروپ نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت سیٹلائٹ ڈیٹا کو قابلِ عمل معلومات میں تبدیل کیا جائے گا، تاکہ جدید ریموٹ سینسنگ اور جغرافیائی تجزیات کے ذریعے وسائل کی درست شناخت ممکن ہو سکے۔

چیئرمین پی بی آئی ٹی کا کہنا ہے کہ عالمی شراکت داریوں کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ ملے گا جبکہ محمد منتہا اشرف نے کہا کہ حکومت ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے سنجیدہ ہے۔

یہ اقدام نہ صرف معدنی شعبے کی کارکردگی بڑھائے گا بلکہ صوبے میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔