ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت ہوم سیکرٹری ، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی ، سی سی ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات اپریل کو جواب طلب کرلیا ۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی ،،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، درخواست گزار وکیل کی جانب سے سی سی ڈی کی قانونی حیثیت اور مبینہ پولیس مقابلوں اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ سی سی ڈی کے قیام کے بعد مبینہ طور پر پولیس مقابلے ہو رہے ہیں جبکہ ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ میں جاری ہوئی. وکیل نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق 670 مقابلوں میں 900 سے زائد افراد کو مارا گیا ہے. درخواست گزار وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ اسی کی ہلاکتیں اقوام متحدہ کے کنونشن کے منافی ہیں اور ملک قانون میں ان کی کوئی گنجائش نہیں ہے. درخواست پر مزید سماعت سات اپریل کو ہوگی.