عابد چودھری: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(سی سی ڈی) نے گمشدہ بچوں کی تلاش کیلئے خصوصی سرچ آپریشن کرتے ہوئے 7 بچوں کو ٹریس کر لیا۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بازیاب بچوں کو بحفاظت ان کے والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریس کیے گئے بچوں میں 10 سال قبل سندھ سے لاپتہ ہونے والا علی حیدر اور دو بچیاں بھی شامل ہیں۔ بازیاب بچوں کا تعلق قصور،لاہور،لاڑکانہ اور شیخوپورہ سمیت مختلف شہروں سے ہے۔
بچوں کو مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کے دوران ٹریس کیا گیا جن میں داتا دربار ، ریلوے سٹیشن لاہور اور شہر کے بس اسٹینڈز شامل ہیں۔
سی سی ڈی نے بچوں کی تلاش کیلئے جدید ذرائع استعمال کیے جن میں ہمارا پیارا ایپ، ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سنٹر اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز شامل ہیں۔
والدین نے بچوں کی بحفاظت بازیابی پر سی سی ڈی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔