علی ساہی : پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کو شاندار کامیابی مل گئی ،بھتہ خوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 7اشتہاری یو اے ای سے گرفتار ہوگئے
پنجاب پولیس کی ٹیم اشتہاری مجرموں کو لے کر آج رات لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی،رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 16 ہوگئی
اشتہاری سفیان علی پولیس مقابلے، دہشتگردی کے مقدمہ میں پولیس کومطلوب تھا،اشتہاری عبدالطیف نے 2023ء میں رحیم یار خان میں اپنی بھابھی کو قتل کیا،مجرمان زوہیب سیالکوٹ اور محمد جلیل ڈی جی خان پولیس کو وارداتوں میں مطلوب تھے،اشتہاری رمیز اشرف راولپنڈی پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا،اشتہاری عکاشہ اقبال سیالکوٹ پولیس کو جعلی ویزوں کے مقدمہ میں مطلوب تھا،اشتہاری مجرم محمد عثمان لاہور پولیس کو بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث تھا
ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری مجرمان کا ریڈ نوٹس جاری کروایا،یو اے ای پولیس حکام نے ملزم کو پنجاب پولیس ٹیم کے حوالے کیا،آئی جی پنجاب نے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App