ویب ڈیسک : بشری بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا،4فوکل پرسن مقرر کردیے
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردئیے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل ایڈووکیٹ تابش فاروق نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بشری بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انہوں نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردئیے ہیں۔فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھہ، مبشر مقصود اعوان، خالد یوسف چودھری اور رائے سلمان شامل ہیں۔ تابش فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملاقات میں بانی بشری بی بی اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی۔بشری بی بی نے خود کہا کہ مشال یوسفزئی اب انکی ترجمانی نہیں کرے گی۔