ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیم اور کوچ تبدیل کرنے سے کرکٹ بہتر نہیں ہوگی: عاقب جاوید

ٹیم اور کوچ تبدیل کرنے سے کرکٹ بہتر نہیں ہوگی: عاقب جاوید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہمیں یہ لگتا ہے کہ اب ینگ کھلاڑیوں کو لے کر آنا ہے، میں چیمپئنز ٹرافی میں بری پرفارمنس کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ناکامی کی جو بھی سزا بنتی ہے اس کے لئے تیار ہوں ، ہم نے اپنی ٹیم کے کوچز بہت بدلے جس سے کارکردگی متاثر ہوئی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ اچھی ٹیم بنے تو ہمیں کھلاڑیوں کو موقع دینا ہو گا،ٹیم اور کوچ تبدیل کرنے سے کرکٹ بہتر نہیں ہوگی۔
ہمیں اس ٹیم نے آسٹریلیا ،جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیت کر حوصلہ دیا،سب سے زیادہ دکھ ہمیں بھارت سے ہارنے کا ہوتا ہے۔