سٹی42: محکمہ خزانہ نے دل کے ہسپتالوں اور واساز کیلئے گرانٹ جاری کر دی ، اینجیوگرافی مشینوں کیلئے 70 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری،واسا لاہور سمیت تین واساز کو 89کروڑ10 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں دوسری جانب جی او آر ون میں بجلی اور انٹرنیٹ کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا فیصلہ۔۔حکومت نے منصوبے کی منظوری دے دی۔
محکمہ خزانہ نے دل کے ہسپتالوں اور واساز کیلئے گرانٹ جاری کر دی ہے۔محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ دونوں محکموں کو آن لائن کر دیا ہے
دل کے ہسپتالوں کیلئے اینجیوگرافی مشینیں خریدنے کیلئے بجٹ جاری کیا گیا ہے۔ اینجیوگرافی مشینوں کیلئے 70 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کیےگئے ہیں،واسا لاہور سمیت تین واساز کو 89کروڑ10 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے جی او آر ون میں بجلی کیبل اور انٹرنیٹ کی تاروں کو زیر زمین کرنے کی منظوری دے دی۔ اس منصوبے پر تین کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ لیسکو اور تمام کیبل آپریٹر جی او آر ون میں اپنے اپنے تار زیرزمین بچھائیں گے۔ تاروں کو زیر زمین کرنے کا تمام خرچ کمپنیاں خود برداشت کریں گی۔