محکمہ فوڈ کی بڑی کارروائی، اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی اسمگلنگ ناکام

محکمہ فوڈ کی بڑی کارروائی، اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی اسمگلنگ ناکام
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ فوڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اڑھائی کروڑ روپے مالیت کے سرکاری آٹے اور گندم کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے قریب جی ٹی روڈ پر موجود چناب ٹول پلازہ پر کارروائی کی گئی، اسمگلنگ میں ملوث 11 گاڑیاں تھانہ صدر وزیرآباد میں بند کر کے ملزموں پر مقدمات درج کر لیے گئے۔ پنجاب کے مختلف شہروں سے سرکاری آٹا،فائن اور سرکاری کوٹہ سے ملنے والی گندم کو خیبر پختونخوا اور افغانستان میں اسمگل کیا جارہا تھا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ساجد قیصر کا کہنا ہے کہ چناب ٹول پلازہ کے قریب سے 11 گاڑیاں اسمگلنگ کرتے پکڑی گئیں، گاڑیوں میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا سرکاری آٹا ،گندم اور فائن آٹا رکھا گیا تھا۔ 
ساجد قیصر کا کہنا ہے کہ سبسڈائز آٹے اور سرکاری گندم کی غیر قانونی نقل و حرکت جرم ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer