ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کےپی میں عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کےپی میں عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کی تیاری شروع کر دی ہے، الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کے روز شیڈول جاری کرنے کا قوی امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ سے نہ لینے اور پنجاب کے انتخابات کے لیے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو مزید خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مانگ لی ہے، صوبائی الیکشن کمیشن آج فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا، آئندہ ہفتے افسران کی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی انتخابات کے اخراجات کا تخمینہ لگالیا، دونوں صوبوں میں 30 ارب سے زائد کے اخراجات آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے وزارت خزانہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، خط میں وزارت خزانہ کو فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی جائے گی، الیکشن کمیشن وزارت خزانہ کو 25 ارب روپے جاری کرنے کے احکامات جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن انتخابات میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو بھی آئندہ ہفتے خط لکھے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل کو کرانے کا اعلان کیا تھا، ڈاکٹر عارف علوی نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔