علی اکبر : حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے اہم کھلاڑی جہانگرین ترین نے واپسی کی تاریخ دے دی۔آتے ہی اعلی سطحی مشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا۔
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ تیزی اختیار کرگیا ہے اور جہانگیرترین کی واپسی کی تاریخ کنفرم ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق جہانگیرترین نے اگلے ہفتے وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سینئر رہنما اگلے ہفتے وطن واپس آئیں گےجہانگیرترین 6مارچ کی رات برطانیہ سے پاکستان پہنچیں گے۔
وطن واپسی پر جہانگیرترین نے اپنے گروپ کا مشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا اجلاس کی حتمی تاریخ ان کی واپسی پر اناؤنس کی جائے گی جو ممکنہ طور پر سات یا آٹھ مارچ ہوسکتی ہے۔
واضح رہےکہ جہانگیر ترین علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں اور گزشتہ دنوں شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا تھاکہ وزیراعظم نے فون کرکے جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی تھی۔