ریشم نے شادی کی خبرو ں پر خاموشی توڑ دی

 ریشم نے شادی کی خبرو ں پر خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماڈل ریشم کا اپنی شادی کی خبروں پر کہنا ہے کہ وہ شادی ضرور کریں گی لیکن ابھی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
لالی وڈ اداکارہ ریشم کی شادی کی خبریں چند روز قبل چہ مگوئیوں میں رہی جس پر ریشم کا کہنا ہے کہ وہ شادی کریں گی ضرور لیکن ابھی ان کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ریشم کا کہنا ہے کہ شادی طلاق لینے کے لئے نہیں اذدواجی زندگی اچھی طرح گزارنے کا نام ہے اور میں شادی طلاق کے لئے نہیں کروں گی۔
ریشم بڑھتی مہنگائی پر بھی پریشان نظر آئی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہمیں اپنے آس پاس کے غریب افراد کا خیال رکھنا ہے، ریشم کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسان کو سادہ ہونا چاہیے اور دکھاوے کی زندگی کی بجائے عملی زندگی گزارنی چاہیے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer