ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا عہدہ سات روز سے خالی

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا عہدہ سات روز سے خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) تبدیلی سرکارکی عدم توجہی یا کوئی اور وجہ، سردار احمد جمال سکھیرا کے استعفی کے بعد تاحال کسی کو تعینات نہیں کیا گیا۔     

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس بغیر سربراہ چلنے لگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی امور متاثر ہونے لگے۔ ایڈووکیٹ جنرل سردار احمد جمال سکھیرا نے چھبیس فروری کو استعفی دیاتھا،جس کے بعد نئے ایڈووکیٹ جنرل کا تقرر کیا جانا تھا لیکن ابھی تک کسی کو اضافی چارج نہیں دیا گیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو بھیج دیا تھا۔

حکومت کو اپنی مرضی کا نیا ایڈووکیٹ تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی مستقل تعیناتی تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل کو اس عہدے کا چارج دیا جاسکتا ہے۔