ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی سفارتکار بھی پی ایس ایل کے دیوانے

امریکی سفارتکار بھی پی ایس ایل کے دیوانے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) پی ایس ایل کا جادو امریکی سفیروں کے سر چڑھ کر بولنے لگا، پاکستان میں تعینات امریکی سفیر جونز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا اعلان جبکہ لاہور کی یو ایس قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیز لاہور قلندرز کی جیت کے لئے پرامید ہیں۔

قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندر ز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کت مابین میچ جاری ہے تو پی ایس ایل کا جادو امریکی سفیروں کے سر چڑھ کر بولنے لگا۔ دونوں سفیروں کا پی ایس ایل کی من پسند ٹیموں کے حق میں مقابلہ شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر جونز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا اعلان تو دوسری جانب لاہور کی یو ایس قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیز لاہور قلندرز کی جیت کے لئے پر امید ہیں۔

 میچ سے قبل ہی سفیروں نے سوشل میڈیا پر اپنی من پسند ٹیم کی جرسیاں پہن کر تصاویر اپ لوڈ کر دیں۔ اسلام آباد میں مقیم امریکی سفیر جونز اور یو ایس قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیز کے درمیان اپنی من پسند ٹیموں کے حق میں مقابلہ جاری ہے۔ دونوں اپنی من پسند ٹیم کے جیتنے پر پرامید ہیں۔