ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں دوہزار تین سو پچاس روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

سونے کے زیورات کا پہناوا ہر صنف نازک کے دل کی خواہش لے ساتھ ہر دل کا ارمان ہوتا ہے مگراب یہ پہناوا مزید مہنگا ہوگیا۔ سونے کے زیورات متوسط طبقے کی پہنچ سے ہی باہر ہوگئے۔ ایک ہی روز میں سونا 2350 روپے مہنگا ہوگیا۔ صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 94600 روپے اور 22 قیراط فی تولہ سونا 86716 روپے کا ہوگیا۔

عالمی منڈی میں 45 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 1643 ڈالر کا ہو گیا۔ صدرلاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں سونا یکمشت 45 ڈالر مہنگا ہونے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا اور رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونا مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

جیولرز برادری نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کرونا وائرس کے باعث دیگر شعبوں کی تجارت شدید متاثر ہوئی ہے۔ اب عالمی منڈی میں سڑسٹھ فیصد گاہک سونے کی خریداری کررہے ہیں۔ اس لئے عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔