ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل ٹاؤن ملازمہ زیادتی و ہلاکت کیس، تفتیش کا دائرہ وسیع

ماڈل ٹاؤن ملازمہ زیادتی و ہلاکت کیس، تفتیش کا دائرہ وسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی، اسقاط حمل اور ہلاکت کے کیس میں انویسٹی گیشن پولیس نے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی حکام نے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل ہونے کے بعد ڈرائیور حسن کو طلب کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزم کو شاملِ تفتیش ہونے کے لیے طلب کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ڈرائیور حسن کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ کیس کے مختلف پہلوؤں کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لیا جا سکے۔ اس سلسلے میں مقتولہ کے نمونے پہلے ہی ڈی این اے لیبارٹری بھجوائے جا چکے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر کے مالک کے دونوں بیٹوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شواہد کی روشنی میں حقائق تک پہنچا جا سکے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک اور ڈی این اے رپورٹس کی روشنی میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ افراد سے قانون کے مطابق تفتیش جاری ہے۔