ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں، اعلان ہو گیا

 سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں، اعلان ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی کے موقع پر 8 جون پر کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

کے ایم سی کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 جون بمطابق 22 ذوالحجہ 1447 ہجری حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر کراچی شہر میں مقامی تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تحت کام کرنے والے تمام دفاتر بند رہیں گے، تاہم ضروری اور ہنگامی خدمات کے ذمہ دار ادارے اور دفاتر معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں گے۔

اس مقامی تعطیل سے قبل سنیچر 6 اور اتوار 7 جون کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، یوں کے ایم سی کے ملازمین ایک ساتھ تین چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے ۔