ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری: سیاحتی مقام پتریاٹہ کیبل کار سروس عارضی طور پر معطل

مری: سیاحتی مقام پتریاٹہ کیبل کار سروس عارضی طور پر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بلال نیازی  : مری میں سیاحوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ڈی سی پی نے پتریاٹہ کیبل کار سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا ۔
 ڈائریکٹر جنرل نارتھ  کا کہنا ہے کہ کیبل کار کی آئرن روپ تبدیل کرنے کے لیے سروس کو وقتی طور پر بند کیا گیا ہے جبکہ پتریاٹہ میں چیئر لفٹ سروس بدستور بحال ہے اور سیاح اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
آسٹریا سے آئے ماہرین نے انسپکشن کے بعد کیبل کار کی آئرن روپ کو تبدیل کرنے کی سفارش کی تھی،ماہرین کی رائے کے بعد محکمہ سیاحت نے کیبل کار کے لیے نئی روپ کا آرڈر کردیا گیاہے،کیبل کار کی نئی آئرن روپ باہر سے آنی ہے اورموجودہ حالات کے پیش نظراس میں ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت لگے گا۔
ڈائریکڑ جنرل نارتھ نارتھ ٹی ڈی سی پی  نے بتایا کہ سیاحوں کے لیے حفاظتی اقدامات سب سے مقدم ہیں ،آئرن روپ کی تبدیلی کے بعد کیبل کار سروس دوبارہ شروع کردی جائے گی ،کشمیر پوائنٹ کی سفاری ٹرین نئی لائی جا رہی ہے  جوسٹیٹ آف دی آرٹ ہوگی ،مری کے سیاحوں کو جدید الیکڑک کارٹ بھی فراہم کی جارہی ہیں،مری میں نئے میگا پروجیکٹ قابل دید ہونگے ۔

ڈی جی ایم جنرل نارتھ کا مز ید کہنا تھا کہ گلاس واک وے بریج ،دو نئی چیئر لفٹ ،پیراگلائڈنگ کلب اورسٹیٹ آف دی آرٹ ٹورسٹ ریزارٹ بھی منصوبے میں شامل ہے۔