ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا ایران کشیدگی؛ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

امریکا ایران کشیدگی؛ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کے اثرات عالمی مالیاتی اور توانائی کی منڈیوں پر نمایاں طور پر دکھائی دینے لگے ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان میزائل حملوں کے تبادلے کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل تقریباً 98 ڈالر جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 95 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب ایشیائی اور یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل رہا اور بیشتر مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 831 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 190 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی مارکیٹوں میں جرمنی، فرانس، برطانیہ، ہانگ کانگ اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینجز بھی دباؤ کا شکار رہیں، جبکہ جاپان کے نکئی انڈیکس نے مثبت کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا۔