ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ پیش ، عدالت کو مطمئن نہ کرسکے ، ہائیکورٹ کا  شہری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم 

وفاق اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ پیش ، عدالت کو مطمئن نہ کرسکے ، ہائیکورٹ کا  شہری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : شہری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت , وفاقی سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا ،  ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل سمیت دیگر افسران لاہور ہائیکورٹ پیش ،عدالت نے  درخواست گزار کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا .

جسٹس انوار حسین نے  شہری  شاید جاوید کی درخواست پر سماعت کی ، وفاقی سیکرٹری داخلہ  کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا ،ڈی جی امیگریشن مصطفی کمال قاضی ،ہوم سیکرٹری   پنجاب نور الامین مینگل ،سی پی او فیصل آباد  صاحبزادہ بلال عمر سمیت دیگر افسران پیش  ہوئے ،جسٹس انوارِ حسین نے افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا وفاق کہتا ہے کہ صوبہ پنجاب کے کہنے پر نام ای سی ایل میں نام  شامل گیا گیا ، پنجاب حکومت کے لاء افسر نے بتایا کہ ہوم سیکرٹری پنجاب کے سفارش پر درخواست گزار کا نام۔ پی سی ایل  میں شامل کیا گیا ، جسٹس انوارِ حسین نے استفسار کیا بتایں کہ کیا ہوم سیکرٹری پنجاب کی سفارشات۔ وفاق پر عمل درآمد کرنا لازم ہے ؟ ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد مرزا نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ کے متعلق قوانین پڑھ کر سنائے اور عدالت کو بتایا کہ ،ان کا کیس اے کیٹیگری میں فعال نہیں کرتا ، بی میں فعال کرتا ہے، ان کے کیس میں ڈی جی امیگریشن  کے پاس نام  پی سی ایل میں شامل کرنے کا اختیار ہے، جسٹس انوارِ حسین نے ہوم سیکرٹری پنجاب سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کتنے مقدمات میں حکومت پنجاب نے وفاق کو لیٹر لکھا ،  یوم سیکرٹری نور الامین مینگل نے جواب دیا ہوم ڈیپارٹمنٹ کی سفارش  571 وگوں کے نام ہی سی ایل میں شامل  ہونے  ، 106 لوگوں  کے نام ہی سی ایل سے نکالے گئے  ، درخواست گزار وکیل نے کہا درخواست گزار ملزم درخواست ضمانت پر ہے، سی پی او فیصل آباد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر ملزم ضمانت پر ہے ، آپ اسے کیسے بیرون ملک جانے سے روک سکتے ہیں ،  سی پی او فیصل آباد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ملزم کے خلاف ٹرائل چل رہا ہے،  جسٹس انوار حسین سے سی پی او فیصل آباد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر ملزم بیرون ملک سے واپس نہیں آئے گا ، تو اس کی ضمانت خارج ہو جائے گی ، ایک مقدمہ میں ضمانت ہونے کے باوجود اس کو بیرون ملک جانے سے کیسے روکا جاسکتا ہے ، عدالت نے درخواست گزار وکیل اور افسران کا موقف سننے کے بعد پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست منظور کرلی۔

Ansa Awais

Content Writer