ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ڈالر مہنگا

امریکی ڈالر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 10  پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 282.12 روپے سے بڑھ کر 282.22 روپے پر بند ہوا . 

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپے پر پریشر دیکھا گیا  ۔  

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے کمی سے 284.38 روپے کا ہوگیا . اوپن مارکیٹ میں یورو 69 پیسے کمی سے 323.78 روپے، سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 75.60 روپے کا ہوگیا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 4 پیسے مہنگا ہوکر 384.98 روپے، یو اے ای درہم 3 پیسے بڑھ کر 77.45  روپے کا ہوگیا ۔