ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرپشن کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری

کرپشن کیس میں فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

فواد اس کیس میں طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر انسداد رشوت ستانی عدالت کے جج خاور رشید نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کریئے۔

عدالت نے  فواد چوہدری کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی،دوران سماعت چالان پیش نہ کرنے پر جج نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔

 فوادچودھری کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن جہلم نے مقدمہ درج کیا تھا،مقدمے میں اراضی کے حصول کے لیے بھاری رشوت لینے کا الزام ہے۔