ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی فضائی حدود کی بندش ،ایئر انڈیا کو روزانہ 20کروڑ روپے کا نقصان

 پاکستانی فضائی حدود کی بندش ،ایئر انڈیا کو روزانہ 20کروڑ روپے کا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سعید احمد:بھارتی ائیر لائنز پر پاکستان کی فضا ئی حدود کی بندش کا معاملہ،بھارتی ایئرلائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 40روز مکمل ہو گئے۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق صرف ایئر انڈیا کو 8ارب 20کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ایئر انڈیا کو آپریشنل کاسٹ میں اضافہ ہونے پر نقصان ہوا۔ اس حوالے سے سی ای او ایئر انڈیا کیمبل ولسن نے بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا۔

   کیمبل ولسن نے خط متن میں لکھا کہ  ایئر انڈیا کو روزانہ 20کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے،پابندی جاری رہی تو فلائٹ آپریشن جاری رکھنا مشکل ہو جائیگا،ائیر انڈیا کے علاوہ دیگر بھارتی ایئر لائنز کو بھی ابتک اربوں کا نقصان پہنچ چکا ہے۔