سٹی42:سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 14 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 2 اور 3 جون کو کیے گئے آپریشن میں بھارتی ایجنڈے پر کاربند 14 خوارج ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، دتہ خیل میں بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج"کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی،اس دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پشت پناہی والے 14دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
علاقے میں کلیئرنس آپریشن اور باقی خوارج کی تلاش جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔