ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس؛ ملزم کو آج عدالت پیش کیا جائے گا

 ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس؛ ملزم کو آج عدالت پیش کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 محمد اویس: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کو آج عدالت پیش کیا جائے گا۔پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس نے ہائی پروفائل قتل کیس 20 گھنٹے میں حل کرلیا۔ملزم عمر حیات درندہ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہا۔باربارانکارکیاگیا۔6سے7گھنٹے پھر کوشش کی لیکن انکارہی ہوااوروہ حیوان بن گیا۔ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی طرف سے مسلسل مستردکرنےپرقتل کیا۔ گزشتہ روز وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملزم کی گرفتاری پراسلام آباد پولیس کوخراج تحسین پیش کیا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزم عمر حیات کو سول جج حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا،پولیس کی جانب سے تفتیش کیلئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
عدالت ، دلائل،اور پولیس کی ابتدائی تفتیش کو مدنظر رکھ کر جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کرے گی۔