تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: ملکوال میں تحریک انصاف کی پہلی وکٹ گر گئی، حلقہ پی پی 68 سے پی ٹی آئی کے امیدوار قمر خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

 ملکوال کے حلقہ پی پی 68 سے پی ٹی آئی کے امیدوار قمر خان نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ قمر خان نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات افسوسناک ہیں جس میں نہ صرف یادگار شہدا بلکہ ملکی اور دفاعی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا،  جس میں بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جلد اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Bilal Arshad

Content Writer