مہوش حیات نے پتا نہیں اپنے چہرے کے ساتھ کیا کر لیا ہے: لیلیٰ زبیری

مہوش حیات نے پتا نہیں اپنے چہرے کے ساتھ کیا کر لیا ہے: لیلیٰ زبیری
کیپشن: laila zuberi, Mehwish Hayat, Saba Kamar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :حال ہی میں لیلیٰ زبیری نے ایک ویب شو میں شرکت کی تھی جس میں میزبان نے انہیں پاکستان کی چند نامور اداکاراؤں کے بارے میں اپنا نظریہ پیش کرنے کا کہا۔

تفصیلات کے مطابق لیلیٰ زبیری نے سپر اسٹار ماہرہ خان کے حوالے سے کہا کہ 'میں یہ نہیں کہوں گی کہ ماہرہ بہت اچھی اداکارہ ہے، وہ اچھی اداکارہ نہیں ہے لیکن پورا پیکج ہے، اس میں ایک کلاس ہے، وہ دیکھنے میں اچھی لگتی ہے۔

صبا قمر سے متعلق اپنی رائے کے اظہار میں لیلیٰ زبیری نے کہا کہ صبا میری پسندیدہ اداکارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صبا مجھے بہت پسند ہے، میں نے اس کے ساتھ کافی کام کیا اور اس کے ساتھ کام کرنے میں بے حد مزہ آتا ہے، وہ ایک نیچرل اداکارہ ہے۔

لیلیٰ زبیری نے مہوش حیات کے بارے میں کہا کہ 'اس نے خود کو بہت تبدیل کرلیا ہے، مہوش بہت پیاری ہوا کرتی تھی، پتا نہیں اس نے اپنے چہرے کے ساتھ کیا کیا ہے، اب وہ مختلف دکھائی دیتی ہے، مہوش پہلے بہت معصوم لگتی تھی، اب وہ ویسی نہیں لگتی'۔